صبا قمر نے ایک اور فلم سائن کردی


اداکارہ صبا قمر نے ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم ’کملی‘ کی عکس بندی کے بعد ایک اور فلم بھی سائن کرلی ہے۔

پاکستانی سنیما کی ویب سائٹ کے مطابق ڈراموں میں جلوہ گر ہونے والے اداکار سید جبران اب سلور اسکرین پر قدم رکھیں گے اور ان کے ساتھ اس فلم میں خوبرو اداکارہ صبا قمر مرکزی کردار ادا کریں گی۔

اس فلم میں صبا قمر کے مدِمقابل دو اداکار ہوں گے جن میں سید جبران اور بلال اشرف شامل ہیں ۔

فلم کے پروڈیوسر جمیل بیگ اور حسن ضیا ہیں اور یہ فلم ’جمیل بیگ فلمز‘ اور ’ماسٹر مائینڈ پروڈکشن‘ کی شراکت داری سے بنائی جا رہی ہے تاہم اس فلم کا نام منظرِ عام پر نہیں آیا ہے۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

اس فلم کے مصنف محسن علی ہیں جب کہ ہدایت کار ثاقب خان ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار سید جبران نے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز اسلام آباد کے (پی ٹی وی)  اسٹیشن سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراموں میں بہترین اداکاری کر کے اپنا لوہا منوایا۔

سید جبران کے مقبول ترین ڈراموں میں ’چپ رہو‘، ’عشق پرست‘، ’خود غرض‘ اور ’رانجھا راجھا کردی‘ شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں