صبا فیصل کی چھوٹی بہو نیشا طلعت کی گود بھرائی کی تصاویر وائرل

صبا فیصل کی چھوٹی بہو نیشا طلعت کی گود بھرائی کی تصاویر وائرل


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا فیصل کی چھوٹی بہو نیشا طلعت کی گود بھرائی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سینئر اداکارہ نے مختلف تصاویر اور ویڈیوز کو ری شیئر کیا ہے، جو مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر نیشا طلعت کے بے بی شاور سے وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز ہر ایک کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔

صبا فیصل کی چھوٹی بہو نیشا طلعت کی گود بھرائی کی تصاویر وائرل

وائرل تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ سجاوٹ کے لیے بے بی کے جینڈر کو خفیہ رکھنے کے لیے نیلے اور گلابی رنگوں کا استعمال کم سے کم کیا گیا ہے اس کے برعکس سجاوٹ میں غیر جانبدار رنگوں جیسے سُنہرا، کافی براؤن، سفید اور پیچ کا استعمال کیا گیا ہے۔

صبا فیصل کے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ساتھی اداکارہ ماہنور پرویز کی انسٹا اسٹوری کو ری شیئر کیا ہے، جو اسی تقریب کے موقع پر بنائی گئی تھی۔

صبا فیصل کی چھوٹی بہو نیشا طلعت کی گود بھرائی کی تصاویر وائرل

اس تصویر سے آنے والے مہمان کے جینڈر کا علم بخوبی ہو جاتا ہے، تصویر پر ’اٹس آ بوائے‘ (یہ بیٹا ہے) کے الفاظ لکھے گیے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ صبا فیصل کے یہاں ایک بار پھر پوتے کی پیدائش ہونے والی ہے

یاد رہے کہ رواں سال جون میں صبا فیصل نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک بار پھر دادی بننے والی ہیں، جس کی تصدیق بعدازاں ان کے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل اور نیشا طلعت نے بھی کی تھی۔

یاد رہے کہ صبا فیصل کے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل اور نیشا طلعت کی شادی کا سلسلہ گزشتہ برس کے اختتام پر ہوا تھا جو رواں سال کے آغاز تک چلا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں