نئی دہلی: ین وارن نے آل ٹائم ورلڈ الیون میں 2 پاکستانی کرکٹرز وسیم اکرم اور شعیب اختر کو شامل کرلیا۔
انھوں نے بھارتی اوپنر وریندر سہواگ اور سچن ٹنڈولکر کو بھی اس میں جگہ دی ہے، سوشل میڈیا پر لائیو سیشن میں وارن نے اپنے ساتھ کھیلنے والے کھلاڑیوں میں سے ٹیم چنی، وکٹ کیپنگ میں وارن نے دھونی پر کمار سنگاکارا کو ترجیح دی۔
بیسٹ ون ڈے الیون میں سہواگ، سنتھ جے سوریا، سچن ٹنڈولکر، برائن لارا، کیون پیٹرسن، کمار سنگاکارا، اینڈریو فلنٹوف، وسیم اکرم، ڈینئیل ویٹوری، شعیب اختر اورکرٹلی امبروز شامل ہیں۔