شین وارن کی آخری رسومات پر حکومت کے 1.6 ملین ڈالر خرچ

شین وارن کی آخری رسومات پر حکومت کے 1.6 ملین ڈالر خرچ


میلبورن: آنجہانی آسٹریلوی اسپن اسٹار شین وارن کی آخری رسومات پر حکومت کے 1.6 ملین ڈالر خرچ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ برس چھٹیوں کے دوران دنیا سے رخصت ہونے والے وارن کی آخری رسومات اسٹیٹ لیول پر ادا کی گئی تھیں، اب سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق اس پر ٹیکس ادا کرنے والوں کے 1.6 ملین ڈالر خرچ کیے گئے۔

دوسری جانب کرکٹ شائقین اور میڈیا شخصیات کا کہنا ہے کہ وارن ایک عظیم کرکٹر تھے، ان کے الوداع پر خرچ ہونے والی رقم کوئی معنی نہیں رکھتی۔

واضح رہے کہ سابق آسٹریلیوی لیگ اسپنر شین وارن گزشتہ برس دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے، سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن چھٹیاں گزارنے کے لیے تھائی لینڈ کے علاقے کوہ سمائی میں قائم اپنے ولا میں موجود تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔


اپنا تبصرہ لکھیں