کراچی:
پولیس کے چھاپے پر شیشہ بار میں سراسیمگی پھیل گئی۔ ڈانس پارٹی میں مشغول کئی افراد فرار بھی ہوگئے، چھاپے کے دوران پولیس نے شیشہ بار سے شراب کی درجنوں بوتلیں، کئی اقسام کی منشیات ، ممنوعہ شیشہ کے فلیور برآمد کرلیے.
حیدری پولیس نے جب نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں شیشہ بار پر چھاپہ مارا تو اس دوران ڈانس پارٹی جاری تھی اور بار رقص و سرور کی محفل جاری تھی اس دوران پولیس نے 4 لڑکیوں سمیت 18 لڑکوں کوگرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں، کئی قسم کی منشیات اور ممنوعہ شیشہ فلیور برآمد کیے گئے ہیں۔