شیراز اُپل کے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے ریلیز کردہ گانے کی دھوم

شیراز اُپل کے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے ریلیز کردہ گانے کی دھوم


پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار شیراز اُپل کے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے ریلیز کردہ گانے کی دھوم مچ گئی۔

حال ہی میں گلوکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یوٹیوب اور انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے ’وطن میرے‘ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

انہوں نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے جذباتی پیغام بھی شیئر کیا اور اپنے شہید والد امیتاز اُپل شہید کو بھی یاد کیا۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ ہر پاکستانی کو اپنی انفرادی حیثیت میں ہر صورت میں اپنے وطن واپس لوٹنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ایک محب وطن ہونے کے ناطے، مجھے اس قومی گیت کی شکل میں اپنا عاجزانہ حصہ ڈالتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جس کا مقصد ہمیں ایک قوم کے طور پر ایک دوسرے کے قریب اور نفرت، تقسیم، مفادات کا فرق اور ہر شہید کے لیے کھڑا ہونا ہے، پھر چاہے اس کا پیشہ، سیاسی وابستگی، نسل، ذات، رنگ اور عقیدہ کچھ بھی ہو۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ میں واضح کر دوں کہ ایک فنکار کی کوئی سیاسی پسند اور ناپسند نہیں ہوتی ہے۔ آئیے اسٹینڈ اپ فار پاکستان، آئیے صرف پاکستان کے لیے ہر طرح کی شدت پسندی، تشدد، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان نہ پہنچانے کا عزم کرتے ہوئے متحد ہو جائیں۔

گلوکار نے اخٹٹام میں والد کو یاد کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ایک شہید کرنل (ریٹائرڈ) امتیاز اختر اپل کے قابل فخر فرزند شیراز اُپل کی جانب سے یہ پیغام تمام محبِ وطن پاکستانیوں کے نام۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئے اس گانے کی دھوم مچ گئی، مداحوں کی بڑی تعداد نے گانے کو پسند کیا اور دیکھا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں