اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی اور ڈیم فنڈ کے لیے چیک پیش کیا۔
اطلاعات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے چیف جسٹس سے ملاقات میں ڈیم فنڈ کیلئے 6 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ شیخ رشید کی جانب سے پیش کی گئی رقم پاکستان ریلوے کی طرف سے عطیہ کی گئی ہے۔
پاکستان ریلوے نے شیخ رشید کی خصوصی ہدایت پر ڈیم فنڈ قائم کررکھا ہے اور ڈیم فنڈ کیلئے رقم ریلوے ٹکٹ کے ذریعے اکٹھی کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور حکومت پاکستان نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے ڈیم فنڈ قائم کررکھا ہے اور پاکستانیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دل کھول کر اس فنڈ میں اپنے عطیات جمع کرائیں۔