لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے وزیرریلوے کو متنبے کرتے ہوئے کہا ہےکہ شیخ رشید اپنی اوقات میں رہیں۔
لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مریم نوازکے گوجرانوالہ میں جلسے کے اعلان سے حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں، حکومت کا جھوٹ اب نہیں چلے گا، گوجرانوالہ جلسے سے پی ڈی ایم کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔
انہوں نےکہا کہ نوازشریف واپس آئے تو شیخ رشید پارٹی میں واپسی کے لیے ان کے پیچھے پیچھے پھرتے رہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ شیخ رشید کی مریم نوازکو مخاطب کرنے کی اوقات نہیں، وہ اپنی اوقات میں رہیں اور اپنی حد پار نہ کریں ورنہ اُنہیں یہ معاملہ مہنگا پڑے گا۔