شیخ حسینہ واجد کا لندن جانے کا پلان غیر یقینی کا شکار ہوگیا

شیخ حسینہ واجد کا لندن جانے کا پلان غیر یقینی کا شکار ہوگیا


وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے والی شیخ حسینہ واجد کا لندن جانے کا پلان غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق شیخ حسینہ کا منصوبہ لندن جانے کا تھا، لیکن کچھ مسائل کی وجہ سے یہ منصوبہ غیر یقینی ہوگیا ہے۔

بھارت نے بنگلادیش کی درخواست پر شیخ حسینہ کے طیارے کو بھارتی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی۔

شیخ حسینہ کے سی-130جے ملٹری طیارے کے ہندون ایئر بیس پر اترنے کے چند گھنٹوں بعد بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے ان سے ملاقات کی۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بنگلادیش میں تیزی سے بدلتی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ جے شنکر نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا۔

نریندر مودی نے بعد ازاں اپنی کابینہ کمیٹی کا اجلاس بلایا اور بنگلادیش میں ہونے والی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں