شیاؤمی نے نئے فلیگ شپ فونز کے فیچرز کی تفصیلات جاری کردیں

شیاؤمی نے نئے فلیگ شپ فونز کے فیچرز کی تفصیلات جاری کردیں


شیاؤمی کی جانب سے نئے فلیگ شپ فون سیریز کو 28 دسمبر کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

کمپنی کی جانب سے شیاؤمی 12 اور شیاؤمی 12 پرو کو متعارف کرایا جاسکتا ہے جبکہ ایسی افواہیں بھی ہیں کہ اس سیریز کا ایک اور فون 12 ایکس بھی پیش کیا جارہا ہے۔

تینوں فونز یا کم از کم ایک میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر موجود ہوگا۔

فون کو پیش کیے جانے سے قبل کمپنی کے شریک بانی اور سی ای او لی جون نے شیاؤمی 12 اور 12 پرو کے چند اہم فیچرز کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

انہوں نے چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو پر اپنی پوسٹ میں بتایا گیا کہ شیاؤمی 12 کو 67 واٹ فاسٹ وائرڈ چارجنگ اور 50 واٹ وائرلیس چارجنگ اسپیڈ کے ساتھ فراہم کیا جائے گا جبکہ 12 پرو میں 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہوگی۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

دوسری جانب شیاؤمی 12 پرو کے تمام تر فیچرز اور لائیو فوٹوز آن لائن لیک ہوئی ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ اس فون میں ری ڈیزائن کیمرا سیٹ اپ کے اندر 50 میگا پکسل کے 3 کیمرے موجود ہوں گے۔

یہ کیمرا سیٹ اپ 50 میگا پکسل مین کیمرے، 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 50 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمروں پر مشتمل ہوگا۔

فون کی بیٹری 4600 ایم اے ایچ کی ہوگی جس کے ساتھ شیاؤمی کی ڈوئل چارجنگ سپورٹ موجود ہوگی تاکہ اسے اوور ہیٹنگ سے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

شیاؤمی 12 پرو میں 6.73 انچ کا ڈسپلے 144 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ ہوگا جبکہ ٹچ سیمپلنگ ریٹ 480 ہرٹز کا وگا۔

اینڈرائیڈ پولیس کی ایک رپورٹ کے مطابق شیاؤمی 12 کا کیمرا سیٹ اپ تاریخ کا تیز ترین کیمرا سیٹ اپ ہوگا۔

تینوں فونز میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئی سے کیا جائے گا اور کمپنی کے مطابق یہ نیا یوزر انٹرفیس فونز کے ہر پہلو کو مزید بہتر کرے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں