برطانوی شہزادے ہیری کی ہالی وڈ پروڈیوسر سے میگھن مارکل کے لیے کام مانگنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے۔
چند روز قبل برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے سینیئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور دونوں برطانیہ سے کینیڈا منتقل ہو گئے ہیں۔
شہزادہ ہیری کے فیصلے کے بعد برطانوی شاہی خاندان میں پھوٹ پڑنے کی خبریں زیر گردش ہیں اور اس حوالے سے برطانوی شاہی خاندان نے ایک اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔
شہزادہ ہیری نےلائن کنگ کے پریمئر کے موقع پر میگھن مارکل کے لیے کام مانگا تھا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہزادہ ہیری کہہ رہے ہیں کہ میری بیوی کو کام چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے چیریٹی کے لیے امداد کے بدلے میں ڈزنی کے ساتھ وائس اوور کی ڈیل کر لی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے عہدہ چھوڑنےکے بارے میں ایلٹن جان کو پہلے بتایا تھا، لیڈی ڈیانا کے دوست سر ایلٹن جان شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے رازدار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ برطانیہ کو علم ہونےسے پہلے ہی لیڈی ڈیانا کے دوست ایلٹن جان کو شہزادہ ہیری کےارادوں کاعلم تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق میگھن مارکل نے اس حوالے سے امریکی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے بھی مشورہ کیا تھا۔
میگھن مارکل نے ہیلری کلنٹن سے فاونڈیشن کے قیام سے متعلق مشورہ لیا تھا جب کہ میگھن مارکل شوبز کی دنیا میں واپس آنےکا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔