شہزادہ ہیری آننت اور رادھیکا کی پوسٹ ویڈنگ میں شرکت کریں گے

شہزادہ ہیری آننت اور رادھیکا کی پوسٹ ویڈنگ میں شرکت کریں گے


ایشیا کی امیر ترین شخصیت، بھارتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے بعد لندن میں ہونے والی تقریب میں پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ کی شرکت متوقع ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل جلد برطانیہ واپس آرہے ہیں۔ انہیں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے بعد منعقد ہونے والی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی خوشی میں لندن میں ہونے والی تقریب میں ڈیوک آف سسیکس اور ڈچ آف سسیکس شرکت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

شاہی خاندان کے تعلقات عامہ کے مشیر رچرڈ فٹز ویلیمز کا کہنا ہے کہ امبانیز کی شادی میں شرکت سے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی برطانیہ میں گرتی ہوئی مقبولیت کو سہارا ملے گا۔

یاد رہے کہ آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا سلسلہ روان سال یکم مارچ سے شروع ہوا تھا۔ پھر یہ جوڑا 12 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھا، شادی کی مرکزی تقریبات 14 جولائی تک جاری رہیں اور اب شادی کے بعد بھی لندن میں خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں