شہزادہ ولیم نے کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق بتادیا

شہزادہ ولیم نے کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق بتادیا


برطانوی شہزادہ ولیم نے اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق بیان دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیٹ مڈلٹن کینسر سے بچاؤ کی کیموتھراپی کے عمل سے گزر رہی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں اسپتال کے دورے کے موقع پر شہزادہ ولیم سے کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ٹھیک ہیں، شکریہ۔

واضح رہے کہ کیٹ مڈلٹن نے مارچ میں بتایا تھا کہ اس سال کی ابتداء  میں پیٹ کی سرجری کے بعد انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کا وہ علاج کرا رہی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں