شہریوں کو شادی کا جھانسہ دیکر کچے کے ڈاکوؤں کے حوالے کرنے والی ملزمہ گرفتار


کچے کے ڈاکوؤں کی مبینہ سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا۔ کراچی سے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) حکام کے مطابق ملزمہ شہریوں کو پھنسا کر ڈاکوؤں کے سپرد کر دیتی تھی۔

اے وی سی سی حکام نے مزید بتایا کہ ملزمہ شہریوں کو شادی کا جھانسہ دے کر کشمور، کندھ کوٹ، شکار پور اور گھوٹکی بلاتی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمہ کو سہراب گوٹھ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمہ سے ہنی ٹریپ میں استعمال ہونے والی سم بھی برآمد کی گئی۔ ملزمہ خود کو کچے کے ڈاکوؤں کے  سربراہ بڈیل خان کی بیوی بتاتی ہے۔

اے وی سی سی حکام کے مطابق ملزمہ کی مدد سے ڈاکو شہریوں کو کچے میں لے جا کر تاوان لیتے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں