شہریوں سے کیے گئے اپنے وعدے پر عملدرآمد شروع کر دیا: مرتضیٰ وہاب


ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے شہریوں سے کیے گئے اپنے وعدے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت سندھ نے اپنے اعلان کردہ کراچی پیکج پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیبر ہوڈ امپروومنٹ پروگرام کے تحت سعودآباد چورنگی تا تھڈو نالے تک سڑک کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان حکومت سندھ نے مزید بتایا کہ سعودآباد چورنگی تا تھڈونالہ تک شاہراہ تعمیرکی جارہی ہے، یہ منصوبہ سندھ حکومت کے کراچی پیکج کا حصہ تھا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے شہریوں سے کیے گئے اپنے وعدے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے اور کراچی کی بہتری اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے دیگر منصوبے بھی بروقت مکمل کیے جائیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں