شہریار منور نے ڈھکے چھپے لفظوں میں شادی کی تصدیق کردی

شہریار منور نے ڈھکے چھپے لفظوں میں شادی کی تصدیق کردی


پاکستانی معروف اداکار و فلمساز شہریار منور نے ڈھکے چھپے لفظوں میں اپنی شادی کی تصدیق کی ہے۔

اداکار نے حال ہی میں فیشن انڈسٹری کی معروف شخصیت فریحہ الطاف کی پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔

اس دوران شہریار منور نے متعدد سوالات کے جواب دیے اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔

پوڈ کاسٹ کے تقریباً اختتام پر اداکار شہریار منور نے اپنی ازدواجی حیثیت سے متعلق بھی بات کی۔

اداکار کا محتاط انداز اپناتے ہوئے کہنا تھا کہ میں واقعی میں کسی کے ساتھ رشتے میں منسلک ہوں اور بہت خوش ہوں، میرے والدین بھی میرے لیے بہت خوش ہیں، اللّٰہ نے مجھ پر بہت مہربانی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے مداحوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہمارے لیے دعا کریں اور ہماری نجی زندگی اور اس کی رازداری کا احترام کریں۔

شہریار منور کا کہنا تھا کہ جب آپ ایک پبلک فیگر ہوتے ہیں تو مداح آپ سے محبت کرتے ہیں اور آپ سے متعلق جاننا بھی چاہتے ہیں مگر میں اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا چاہتا ہوں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں اپنی نجی زندگی میں بہت خوش ہوں۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں متعدد میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شہریار منور اور ماہین صدیقی دسمبر میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں