معروف اداکارہ سائرہ یوسف اور اداکار شہروز سبزواری نے دنیا کے لیے ایک مثال قائم کی ہے کہ جوڑی میں علیحدگی کے بعد بھی بچے کو مثبت انداز میں پالا جا سکتا ہے۔
سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری اپنی طلاق اور اختلافات کے باوجود اپنی ننھی سی بیٹی نوریح شہروز کو بہت محبت دیتے ہیں۔
سائرہ اور شہروز کی بیٹی 20 جولائی کو 9 سال کی ہو گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر نوریح کو سابقہ فنکار جوڑی، سائرہ اور شہروز کے مداح سالگرہ کی مبارکباد اور اُن کے لیے ڈھیر ساری نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں
اس سلسلے میں شہروز سبزواری نے بھی نوریح کی سیلفیز شیئر کرتے ہوئے بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
شہروز سبزواری کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’اب آپ جانتی ہیں کہ سیلفی کیسے لی جاتی ہے، بابا کی زندگی کو سالگرہ مبارک ہو۔
![اسکرین شاٹ](https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-07-22/1249835_9684571_News44_updates.jpg)
شہروز کا بیٹی کو پیغام دیتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ ہمیشہ خود پر فخر کریں، میں آپ کا سب سے بڑا پرستار ہوں اور آپ کے چہرے پر خوبصورت مسکراہٹ دیکھ کر مجھے اچھا لگ رہا ہے۔
شہروز سبزواری کی اہلیہ، اداکارہ و سپر ماڈل صدف کنول نے بھی نوریح کو انسٹاگرام اسٹوری پر سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
دوسری جانب اگر سائرہ یوسف کی بات کی جائے تو اُن کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام بیٹی کی سالگرہ پر خاموش ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ شہروز سبزواری کی دو بیٹیاں، سائرہ یوسف سے نوریح اور زاہرہ صدف کنول سے ہے۔