شہباز شگری نے گزشتہ روز گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ گلوکارہ کی محبت میں گرفتار ہوچکے ہیں۔
آئمہ بیگ اور شہباز شِگری کو اکثر ایونٹس میں ساتھ دیکھا جاتا ہے جب کہ دونوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی تصاویر بھی لگاتے ہیں۔
لیکن اب شہباز شِگری کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی حالیہ تصویر کے کیپشن سے یہ ظاہر ہوگیا ہے کہ وہ آئمہ بیگ سے محبت کرتے ہیں۔
شہباز شگری نے آئمہ بیگ کے ساتھ اپنی ایک تصویر کے کیپشن میں گلوکارہ کو ’بہترین ساتھی‘ قرار دے دیا۔
بعد ازاں ان کی اس پوسٹ پر متعدد اداکاراؤں کی جانب سے دونوں کی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں اور آئمہ بیگ نے بھی شہباز شگری کی پوسٹ پر کمنٹ کیا۔
قبلِ ازیں گلوکارہ اور شہباز شِگری کے حوالے سے اکثر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جاتا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔
ان افواہوں کے بعد بھی آئمہ اور شہباز شِگری کی جانب سے کو ردِ عمل سامنے نہیں آیا تھا۔