ڈھاکا:
اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پرپابندی کے شکار آل راؤنڈر شکیب الحسن بنگلادیشی ٹیم کا دورہ پاکستان کامیاب رہنے کیلیے پُرامید ہیں۔
شکیب الحسن نے کہا کہ سری لنکا نے گرین شرٹس کو اس کے ملک میں 3-0 سے مات دی، ہماری ٹیم بھی اچھا نتیجہ حاصل کرسکتی ہے، مجھے امید ہے کہ ہر ایک کا سفر محفوظ رہے گا اور وہ وہاں سے فتحیاب ہوکر لوٹیں گے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے کرپٹ رابطے کی رپورٹ نہ کرنے پر شکیب الحسن پر 2 برس کی پابندی عائد ہوئی ہے۔