شکاگو: ٹرین پر فائرنگ، 4 افراد ہلاک

شکاگو: ٹرین پر فائرنگ، 4 افراد ہلاک


امریکی شہر شکاگو میں مسافر ٹرین پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست شکاگو میں یومِ مزدور کی صبح ساڑھے 5 بجے رپورٹ ہونے والا واقعہ فاریسٹ پارک اسٹیشن پر ٹرانزٹ اتھارٹی ٹرین میں پیش آیا۔

ڈپٹی چیف فاریسٹ پارک کا کہنا ہے کہ فائرنگ سوتے ہوئے مسافروں پر کی گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جبکہ 1 زخمی شخص اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کے پاس سے ایک ہتھیار برآمد ہوا ہے اور اب خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں