شوہر کے ساتھ تصویر پر تنقید، ثروت گیلانی ناقدین پر برہم


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی ناقدین پر برہم ہوگئیں۔

ثروت گیلانی ان دونوں اپنے شوہر فہد مرزا کے ساتھ چھٹیاں منانے روم گئی ہوئی ہیں اور اس حوالے سے وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کر رہی ہیں۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

اداکارہ نے چند روز قبل ہی اپنے شوہر کے ساتھ ایک تصویر لگائی تھی جس میں وہ انہیں بوسہ دے رہی تھیں، تصویر لگانے کے بعد سوشل میڈیا پر  ناقدین نے ثروت پر خوب تنقید کی۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد اداکارہ بھی چُپ نا رہ سکیں اور انہوں نے ناقدین کو سخت الفاظ میں جواب دیا۔

ثروت گیلانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ناقدین کے نام ایک طویل پیغام شیئر کیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’دنیا کے ان تمام لوگوں کے لیے جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں، مجھے فولو مت کریں اگر آپ مجھ سے اتنی زیادہ نفرت کرتے ہیں‘۔

ثروت گیلانی نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ‘صرف اس لیے کہ ہم مشہور شخصیات کچھ نہیں کہتے اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں ہے کہ آپ کو کچھ بھی کہنے کا حق حاصل ہے، اب وہ وقت آگیا ہے کہ چُپ کرایا جائے‘۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

ثروت گیلانی نے روم میں بالی وڈ کے معروف پروڈیوسر کرن جوہر سے بھی ملاقات کی تھی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں