شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140 روپے کلو چینی دیں گے: نگراں وزیرِ اعلیٰ

شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140 روپے کلو چینی دیں گے: نگراں وزیرِ اعلیٰ


نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140 روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے شوگر ملز مالکان کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے اتوار بازاروں میں خصوصی اسٹالز پر چینی فروخت کریں گے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں کرشنگ سیزن 28 اکتوبر سے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شوگر ملز مالکان کے وفد میں ہارون اختر، ذکاء اشرف، فواد مختار اور دیگر شامل تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں