شوٹنگ کے دوران حقیقت میں ’بھوت‘ دیکھا: کبریٰ خان کا انکشاف

شوٹنگ کے دوران حقیقت میں ’بھوت‘ دیکھا: کبریٰ خان کا انکشاف


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے شوٹنگ کے دوران حقیقت میں کمرے میں بھوت دیکھا۔

کبریٰ خان نے ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے وادیٔ نیلم میں ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران اپنے کمرے میں حقیقت میں بھوت جیسی کوئی عجیب وغریب مخلوق دیکھی۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب مجھے محسوس ہوا کہ کمرے میں کوئی خوفناک سی عجیب و غریب مخلوق ہے تو میں ڈر گئی تھی اور  پھر فوراً اپنے موبائل پر سورۃ رحمٰن اور سورۃ البقرہ کی تلاوت لگالی۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ بعد میں کسی نے مجھے بتایا کے کمرے کی دیوار کے ساتھ قبرستان ہے، اس واقعے کے بعد اب جب بھی میں گھر سے نکلتی ہوں تو تین بار آیت الکرسی پڑھ کر خود پر پھونکتی ہوں۔

اُنہوں نے انٹرویو میں امریکا میں جاری ورلڈ کپ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے کرکٹ میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے لیکن نسیم شاہ کی وجہ سے کبھی کبھی کرکٹ دیکھ لیتی ہوں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ نسیم شاہ ہماری کرکٹ ٹیم کے بہترین کھلاڑی ہیں اور جس طرح انہوں نے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلا، وہ قابلِ تعریف ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے اس وقت بہت افسوس ہوتا ہے جب ہمارے اچھے کھلاڑیوں کو ان کھلاڑیوں کی وجہ سے مشکل اٹھانا پڑتی ہے جو اچھا نہیں کھیلتے۔


اپنا تبصرہ لکھیں