شوٹنگ کے دوران جھلسنے سے بال بال بچی تھی، یمنیٰ زیدی

شوٹنگ کے دوران جھلسنے سے بال بال بچی تھی، یمنیٰ زیدی


پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل یمنیٰ زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ شوٹنگ کے دوران وہ جھلسنے سے بال بال بچی تھیں۔

یاد رہے کہ آج کل اداکارہ یمنیٰ زیدی کو نجی  ٹی وی اسکرین پر معروف اداکار و فلمساز ہمایوں سعید کے ساتھ رومانس لڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یمنیٰ اور ہمایوں سعید کی آن اسکرین کیمسٹری کو ڈرامہ سیریل ’جینٹل مین‘ میں بے حد سراہا جا رہا۔

اس ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ ایک بار پہلے بھی سیڑھیوں سے گر گئی تھیں۔

شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گرنے والی یمنیٰ زیدی کو کس نے بچایا؟

یمنیٰ زیدی نے انکشاف کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ میری صدقہ دینے کی عادت نے کسی قسم کے نقصان اور چوٹ لگنے سے مجھے بچا لیا تھا۔

اب سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ سیٹ پر شوٹنگ کے دوران اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک اور حادثے سے متعلق بات کر رہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی کا بتانا ہے کہ ڈرامے میں مجھے کوکنگ کرنی تھی، گیس کہیں سے لیک ہو رہا تھا اور مجھے اس بات کا اندازہ نہیں ہوا، جیسے ہی میں نے چولہا بند کرنے کی کوشش کی تو آگ نے میرے ہاتھ کر پکڑ لیا۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ مگر الحمداللّٰہ مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچا اور سب ٹھیک رہا۔


اپنا تبصرہ لکھیں