پاکستان اور بھارت میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منا
ئی جارہی ہے اور دونوں ممالک کے شوبز ستاروں نے اس پُر مسرت موقع پر اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے مداحوں کو شیرخورما اور مزے دار پکوانوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کا خیال رکھنے کا بھی مشورہ دیا۔
بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عید مبارک!! یہ پرمسرت موقع ہم سب کے درمیان محبت، امن اور خوشحالی لے کر آئے گا۔
پاکستانی فلموں کی شان ہمایوں سعید نے کہا کہ عید کی خوشیاں مبارک ہو، آپ کے لیے ڈھیر سارا پیار اور دعائیں۔
اداکار رشی کپور اور انوشکا شرما نے لکھا کہ:’آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو عید مبارک‘
اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ’عید مبارک‘
شوبز کی اسٹار بہنوں ماورہ حسین اور عروہ حسین نے دنیا بھر کے تمام لوگوں کو عید کی مبارک باد دی۔
بھارت کے ابھرتے ہوئے ستاروں ورن دھون اور شردھاکپور نے عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے امن کی خواہش کا اظہار کیا۔