شوبز فنکاروں کی امت مسلمہ کو ماہ صیام کی مبارکباد


کراچی: شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے امت مسلمہ کو ماہ صیام کی مبارکباد پیش کی ہے۔

مسلمانوں کے لیے رحمتوں والا مہینہ ایک بار پھر آ پہنچا ہے۔ دنیا بھر میں موجود مسلمان ہمیشہ کی طرح ماہ صیام کی آمد پر ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہیں اس موقع پر شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی اپنے مداحوں کو مبارکباد دینا نہیں بھولتے۔

گلوکار ہوں یا اداکار سب نے اس برکتوں والے مہینے کی آمد پر اپنے چاہنے والوں کے لیے خوبصورت پیغام کے ذریعے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ماہرہ خان نے ٹویٹر پر کہا کہ سب کو میری طرف سے ماہ رمضان مبارک ہو، یہ مہینہ ہم سب پر رحمتیں نازل فرمائے، بالخصوص اُن کے لیے جو اس وقت تکلیف میں ہیں۔

ہمایوں سعید نے بھی ٹویٹر پر دلکش تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میری طرف سے سب کو خوشیوں بھرا رمضان مبارک ہو، اللہ پاک ہم سب کو ہر طرح کے شیطانی شر سے محفوظ رکھے اور ہمیں اپنی لاتعداد رحمتوں سے نوازے۔

عاصم اظہر نے انسٹا گرام پر مدینہ شریف کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ رب کریم اس ماہ صیام میں پوری دنیا کو صحت اور خوشیوں سے بھر دے۔

اداکارہ نمرا خان نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج رات ہمارے لیے اس خوبصورت مہینے کی پہلی رات ہوگی، اس لیے آپ سب مجھے اور میرے شوہر کو دعاؤں میں یاد رکھیے گا، اللہ پاک ماہ صیام کے صدقے ہم سب کو اس آزمائش سے نکالے۔


اپنا تبصرہ لکھیں