2019 کا اختتام ہونے کے ساتھ ہی نئے سال 2020 کا آغاز ہوچکاہے اور نئے سال کا استقبال تمام تر لوگ اپنے اپنے انداز میں کرتے ہیں۔
سب نے ہی نئے سال کے لیے کوئی نہ کوئی عزم ضرور کیا ہوگا اور نئے سال کو پچھلے سال سے بہتر گزارنے کا ضرور سوچا ہوگا۔
نئے سال کی آمد ہوتے ہی جہاں دنیا بھر میں جشن منایا گیا وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات نے بھی اپنے اپنے انداز میں نئے سال کا استقبال کیا۔
پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر نئے سال کا استقبال کرنے کے حوالے سے کچھ پوسٹیں شیئر کیں۔
اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرنے ساتھ ساتھ کیپشن میں لکھا کہ وہ نئے سال 2020 میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔
اداکار و کامیڈین یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ اقراء عزیز کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے نئے سال کی آمد پر تمام لوگوں کو مبارکباد دی۔
اقراء عزیز نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے تمام لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ نئے سال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
گلوکار فرحان سعید نے ٹوئٹر کے ذریعے تمام لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دینے کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
راک اسٹار علی ظفر نے نئے سال کا استقبال اپنے منفرد انداز میں کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئرکی جس میں انہوں نے نئے سال کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کچھ شعر سنا کر کیا۔
اداکارہ مایا علی نے نئے سال کا استقبال قندیل جلا کر کیا جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور ساتھ ہی ایک طویل کیپشن بھی لکھا۔
مایا علی نے 2019 کو اپنے لیے خاص قرار دیتے ہوئے بتایا اس سال انہوں نے کئی نئے رشتے بنائے جب کہ کئی رشتے چھوڑ بھی دیے، اداکارہ نے تمام لوگوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
معروف اداکار ہمایوں سعید نے نئے سال کا آغاز عمرہ کی ادائیگی کر کے کیا جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی۔
دنیا بھر میں تمام لوگوں نے نئے سال کا استقبال اپنے اپنے انداز میں جشن منا کر کیا، آپ تمام لوگوں کو بھی نیا سال بہت مبارک ہو!