شوبز اسٹارز کا ورلڈکپ میں قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار


قومی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ میں سفر شروع ہوچکا ہے اور پاکستانی شوبز اسٹارز نے ایونٹ میں شاہینوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سپر اسٹار ماہرہ خان نے کپتان سرفراز احمد کی ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے دوارن کرتا شلوار میں ملبوس ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کو قابل ستائش قرار دیا اور قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔

گلوکار و اداکار فرحان سعید نے ٹوئٹر پیغام میں گرین شرٹس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی جیت کے لیے دعاگو  ہوئے جب کہ ساتھ ہی انہوں نے ٹیم کو مشورہ بھی دیا۔

فرحان سعید نے لکھا کہ ’اگر آپ بال اچھی کراتے ہیں تو 300 کا ٹوٹل اچھا ہے، چاہے پچ جیسی بھی ہو، پاکستان کل سے ورلڈ کپ کے سفر کا آغاز کرتا ہے، ہم اس قابل ہیں کہ کسی بھی ٹیم کو کسی بھی دن حیران کرسکتے ہیں‘۔

اداکارہ مہوش حیات نے بھی ٹوئٹر پیغام سے قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ پوری قوم کے خواب سرفراز الیون پر منحصر ہیں، مجھے یقین ہے کہ آپ لوگ (قومی کرکٹ ٹیم) نااُمید نہیں کرے گی۔

اداکارہ حریم فاروق نے آج کا دن پاکستان کے لیے اہم قرار دیا اور بتایا کہ وہ جمعۃالوداع کے موقع پر پوری قوم کے ساتھ ٹیم گرین کے لیے دعاگو ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں