شمالی کوریا کی پہلی بار یورینیم افزودگی تنصیب کی تصاویر جاری

شمالی کوریا کی پہلی بار یورینیم افزودگی تنصیب کی تصاویر جاری


شمالی کوریا نے پہلی بار یورینیم افزودہ کرنے کی تنصیب کی تصاویر جاری کر دیں۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اپنے دفاع کے لیے جوہری ہتھیاروں میں اضافے کے لیے مزید یورینیم افزودہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ جوہری مواد کی تیاری مقررہ مدت میں مکمل کی جائے۔

تصویر بشکریہ کورین سینٹرل نیوز ایجنسی
تصویر بشکریہ کورین سینٹرل نیوز ایجنسی

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے تصاویر جاری کی ہیں جن میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کو جوہری ہتھیاروں کے لیے یورینیم کی افزودگی کی تنصیب کا دورہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے یہ تصاویر آج جاری کی ہیں تاہم ان تصاویر کے ساتھ کوئی جگہ یا اس موقع کی تاریخ کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں جبکہ کچھ تصاویر میں چہروں کو ریلیز سے قبل دھندلا کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر اقوامِ متحدہ نے پابندیاں لگائی ہوئی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں