شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک


سیکیورٹی فورسز نے بدھ کی رات شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، 34 سالہ لانس نائیک محمد ابراہیم، جو ضلع ہنگو کے رہائشی تھے، بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔ یہ دہشت گرد سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

علاقے میں باقی بچ جانے والے عناصر کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں