راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 فوجی شہید ہوئے جن میں سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شامل ہیں۔