راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرکے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا جب کہ کارروائی کے دوران بھاری اسلحہ بھی پکڑا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان کے گاؤں برکلئے میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی میں ایس ایم جی، دستی بم، میگزین ،موصلاتی آلات اور بم بنانے سے متعلق لٹریچر برآمد کیا گیا۔
ایف سی کا قلعہ سیف اللہ میں آپریشن
دوسری جانب ایف سی بلوچستان نے قلعہ سیف اللہ اور کاہان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔