شعیب ملک کی ثناء جاوید سے شادی پر ثانیہ مرزا کے والد کا ردّ عمل

شعیب ملک کی ثناء جاوید سے شادی پر ثانیہ مرزا کے والد کا ردّ عمل


شعیب ملک کی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی پر سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد کا ردّ عمل سامنے آیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے کہا ’یہ خلع ہے‘ ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’خلع سے مراد  ایک مسلمان عورت کو اپنے شوہر کو یکطرفہ طور پر طلاق دینے کا حق ہے‘۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ثانیہ مرزا اس معاملے کو ایک عرصے تک نظر انداز کرتی رہیں تاہم صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ مرزا نے انتہائی قدم اٹھایا۔


اپنا تبصرہ لکھیں