شعیب ملک کی اہلیہ ثناء جاوید کو سالگرہ کی مبارکباد

شعیب ملک کی اہلیہ ثناء جاوید کو سالگرہ کی مبارکباد


پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ، اداکارہ ثناء جاوید کو خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

شعیب ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثناء جاوید کے ساتھ اپنی تین نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں دونوں میاں بیوی انتہائی خوشگوار موڈ میں کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’سالگرہ مبارک ہو ثناء شعیب ملک‘۔

اداکارہ نے بھی سالگرہ کی مبارکباد موصول ہونے پر اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اپنے شوہر کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ ثناء جاوید نے کچھ دنوں قبل اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری پر ایک قول شیئر کیا تھا جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ ’کبھی کبھی معجزہ صرف اچھے دل والے لوگ بھی ہوتے ہیں۔‘

اُنہوں نے اپنی اس انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں شعیب ملک کو معجزہ قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ ثناء جاوید اور شعیب ملک نے رواں سال کے آغاز میں 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کرکے مداحوں کوچونکا دیا تھا جس کے بعد سے اب یہ جوڑی مسلسل خبروں کا مرکز بنی رہتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں