شعیب ملک قومی ٹیم جوائن کرنے دبئی روانہ، 15 اگست کو انگلینڈ جائیں گے


قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک  دبئی میں 3 روز قیام کے بعد 15 اگست کو انگلینڈ روانہ ہوں گے جہاں وہ قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

شعیب ملک  دبئی روانہ ہوگئے، آل راؤنڈر 3 روز وہاں قیام کے بعد 15 اگست کو انگلینڈ روانہ ہوں گے، شعیب ملک نے روانگی سے قبل اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی، دوسری جانچ دبئی میں کروائیں گے،آل راؤنڈر لندن ایئرپورٹ سے  بذریعہ بس ساوتھمپٹن روانہ ہوں گے، اسکواڈ  کو جوائن کرنے سے قبل دو کورونا ٹیسٹ منفی آنا ضروری ہے۔

شعیب ملک کو فیملی وجوہات کی بناپر سکواڈ کو تاخیر سے جوائن کرنے کی اجازت دی گئی تھی، ان کی آمد پر انگلینڈ میں موجود کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو ریلیز کردیا جائے گا۔سابق کپتان کو رواں ماہ کے آخر میں صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کرنا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں