شعیب ملک سے علیحدگی؟ ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ نے مداحوں کو پھر تشویش میں ڈال دیا

شعیب ملک سے علیحدگی؟ ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ نے مداحوں کو پھر تشویش میں ڈال دیا


بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا اور کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

ثانیہ مرزا علیحدگی کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر مسلسل تصاویر پوسٹ کر رہی ہیں جس نے مداحوں کو مزید تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں انہیں کالے رنگ کے مشرقی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

وائرل تصاویر دی مرزا ملک شو کے سیٹ کی ہیں جو ثانیہ کے شوہر شعیب ملک ہوسٹ کر رہے ہیں لیکن تصویر میں صرف  ثانیہ مرزا ہی ہیں۔

ثانیہ کی اس پوسٹ پر ایک مداح نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے ثانیہ اور شعیب کی طلاق ہوچکی ہے، دونوں اس لیے ساتھ ہیں کیوںکہ انہوں نے اس شو کا کنٹریکٹ سائن کیا تھا، بہت ساری تصاویر وہ ڈال رہی ہیں لیکن شعیب ملک کہیں نہیں ہیں۔

اس سے قبل خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبر دی تھی لیکن دونوں اسٹارز میں سے کسی نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق شعیب اور ثانیہ کے درمیان قانونی پیچیدگیاں حل ہونے کے بعد علیحدگی کے باضابطہ اعلان کا امکان ہے۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے نئے شو کا اعلان ہونے کے بعد سوشل میڈيا پر کچھ لوگوں نے علیحدگی کی خبروں کو ٹی وی شو کی پبلسٹی کا حربہ بھی قرار دیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

یاد رہے کہ ’دی مرزا ملک شو‘ پر گزشتہ دو برسوں سے کام جاری ہے، 2021 کے دسمبر میں اس شو کا پوسٹر جبکہ 2022ء کی مارچ میں پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں