پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا میں طلاق کی وجہ بھی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے طلاق لی ہے، وہ شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ثانیہ مرزا اس معاملے کو ایک عرصے تک نظر انداز کرتی رہیں تاہم صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ مرزا نے انتہائی قدم اٹھایا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کرلی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شعیب ملک نے پوسٹ شیئر کر کے اپنی شادی کا اعلان کیا ہے۔