پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولر اور اب کرکٹ کمنٹیٹر شعیب اختر کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔
اس حوالے سے آج (جمعہ یکم مارچ کو) شعیب اختر نے اپنے انسٹاگرام پر نومولود بیٹی کو اپنے ہاتھوں میں تھام کر اس کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ نے ہمیں بیٹی نور علی سے نوازا ہے۔
تصویر پر دل کو چھو لینے والے کیپشن میں شعیب اختر نے نوٹ لکھا کہ، میکائیل اور مجدد کی اب ایک بہن بھی ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں بیٹی عطا کی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ آج نماز جمعہ کے وقت ہماری بیٹی نور علی اختر کی پیدائش ہوئی، آپ سب کی دعاؤں کا طلب گار ہوں۔
شعیب کی جانب سے اس اعلان کے بعد ان کے پرستاروں اور شائقین کرکٹ نے کمنٹ سیکشن میں انہیں مبارکباد، محبتوں اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات بھیجنے شروع کردیے۔