شعیب اختر کا ایف آئی اے میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ


ایف آئی اے کی جانب سے طلبی نوٹس پر فاسٹ بولر شعیب اختر نے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے طلبی نوٹس پر فاسٹ بولر شعیب اختر نے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے  نوٹس بھیجنے والے انسپکٹر کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وکیل ابوذرسلمان نیازی کی وساطت سے ڈی جی ایف اے کو خط  میں شعیب اختر کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسپکٹر وقاض رضوان نے کس بنیاد پر محھے پیش ہونے کا کہا ہے، اس بارے میں چھان بین کی جائے۔

سابق کرکٹر نے ایف آئی اے کے اس نوٹس کی وصولی کی تصدیق کرتے ہوئے پہلے ہی اس نوٹس کو مبہم اور سمجھ سے بالاتر قرار دیا ہے۔

واضح رہے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے شعیب اختر کے خلاف  ایف آئی اے میں کیس دائر کررکھا ہے جس پر انہیں 5 جون کو صبح 11 بجے شادمان آفس میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں