شریف فیملی میں مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے، فواد چوہدری


 اسلام آباد: وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف فیملی میں مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے۔

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نوازشریف کی صحت پرسیاست نہ کرے اورواپسی کی گارنٹی کا بندوبست کرے۔ بغیرکوئی لائحہ عمل اختیارکئے باہربھیجنا عملی طورپرناممکن ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی مثال آصف زرداری اورکئی دیگرملزمان کے لیے بھی کافی ہے، حکومت نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے جس سے شریف فیملی میں مسلم لیگ کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزای سی ایل سے نام نکالنے کے معاملے پرنوازشریف نے حکومتی شرائط تسلیم کرنے سے انکارکردیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں