بھارت کی معروف اداکارہ شروتی ہاسن کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے بالکل بھی میک اپ نہیں کیا ہوا اور بہت پیاری لگ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ شروتی ہاسن متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جس میں رمیا وستا وئیا، دل تو بچہ ہے جی، گبر سنگھ ودیگر شامل ہیں۔