شرمین عبید چنائے نے اپنی اینی میٹڈ فلم ’’چھینا ہوا بچپن‘‘ ریلیزکردی


کراچی: 

دو مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی نئی اینی میٹڈ فلم ’چھینا ہوا بچپن‘ ریلیز کردی گئی۔

عالمی شہرت یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے نے اپنی اینی میٹڈ فلم ’چھینا ہوا بچپن‘ سوشل میڈیا پر ریلیز کردی جوکہ چار اقساط پر مشتمل ہے، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی فلم کا موضوع معاشرے کی رہنمائی کے حساب سے منتخب کیا گیا ہے، فلم کی کہانی گھر میں کام کرنے والی ملازمہ بچی کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کی کہانی میں  دکھایا گیا ہے کہ معصوم ملازمہ بچی کو اُس کے والدین قرضہ چکانے کے لئے ایک خاندان کے گھر چھوڑ کر چلے جاتے ہیں اور بچی دن بھر کام کاج کرتی رہتی اور خود کو تنہا محسوس کرتے ہوئے اپنے والدین کو یاد کرتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں