شرمین عبید چنائےکی اینیمیٹڈ فلم نے 3ایوارڈز اپنےنام کرلیئے


شرمین عبید چنائے کی اینیمیٹڈ فلم ’ستارہ: لیٹ دی گرلز ڈریم‘ نے لاس اینجلس اینی میشن فیسٹول 2019ء میں 3ایوارڈز اپنے نام کرلیئے۔

پاکستان کی نامور فلم ساز اور آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کی فلم ‘ستارہ’ کو لاس اینجلس میں منعقد 2019 کے اینیمیٹڈ ایوارڈز کے دوران تین ایوارڈز سے نواز دیا گیا۔

اینیمیٹڈ فلم ستارہ کو اس تقریب کے دوران بہترین اسکرین پلے، بہترین میوزک اسکور اور ہیومنیٹیرین ایوارڈ دیے گئے۔

اس فلم کی کہانی اور اس کی ہدایات بھی شرمین عبید نے خود ہی دی ہے۔

رواں برس اکتوبر میں شرمین عبید چنائے کی اینیمیٹڈ فلم ’ستارہ‘ کو ویب اسٹریمنگ چینل ’نیٹ فلیکس‘پر ریلیز کردیا گیا ہے ۔


اپنا تبصرہ لکھیں