شردھا کپور نے راہول مودی سے شادی کی افواہوں پر لب کشائی کر دی

شردھا کپور نے راہول مودی سے شادی کی افواہوں پر لب کشائی کر دی


بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے بوائے فرینڈ راہول مودی سے شادی کی گردشی افواہوں پر لب کشائی کر دی ہے۔

ان دنوں شردھا کپور اپنی نئی فلم ’استری 2‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں اس فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں فلم کی کاسٹ نے میڈیا سے گفتگو کی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے اداکارہ سے ان کی اور ان کے بوائے فرینڈ راہول مودی کی شادی سے متعلق گردشی خبروں کے حوالے سے سوال پوچھا۔

صحافی کے سوال پر بھارتی اداکارہ نے تصدیق یا تردید کرنے کی بجائے گول مول جواب دیا۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں اپنے فلمی کردار کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ’وہ استری ہے، اُسے جب دلہن بننا ہوگا وہ بنے گی‘۔

خیال رہے کہ فلم استری 2 میں شردھا کپور کے علاوہ مرکزی اداکاروں میں راج کمار راؤ، ابھیشیک بنرجی اور پنکج ترپاٹھی شامل ہیں۔

فلم کی کہانی افسانوی اور ٹائم ٹریول پر مبنی ہے۔ یہ فلم 2018 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’استری ‘ کا سیکوئل ہے۔

فلمساز دنیش وجن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’استری 2 ‘ آئندہ ماہ 15 اگست 2024 کو ریلیز ہونے والی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں