شراب پی کر گاڑی چلانے پر امریکی گلوکار جسٹن ٹمبرلیک کو سزا


 نیویارک: امریکی عدالت نے شراب پی کر گاڑی چلانے پر پوپ اسٹار جسٹن ٹمبر لیک کو سزا سنا دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق جسٹن ٹمبرلیک کو نیویارک سے 10 کلومیٹر دور ساگ ہاربر نام کے قصبے میں روکا گیا تھا۔ امریکی گلوکار نے ڈرائیونگ کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کو نظر انداز کیا تھا اور ان کی گاڑی ڈگمگا رہی تھی۔ چیک کرنے پر جسٹن ٹمبرلیک کے نشے میں ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔

مقامی عدالت میں 43 سالہ امریکی پوپ اسٹار نے شراب پی کر گاڑی چلانے کا اعتراف کیا تھا۔ جج نے انہیں کمیونٹی سروس کی سزا سناتے ہوئے عوام کے لیے بیان جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔ جسٹن ٹمبرلیک کا بیان میں کہنا تھا کہ مجھ سے غلطی ہوئی اور مجھے دیکھ کر سب کو سبق سیکھنا چاہیے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرنا چاہیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں