شدید گرمی کی لہر کے دوران مغربی امریکا اور کینیڈا کے جنگلات میں آگ بھڑک اُٹھی

شدید گرمی کی لہر کے دوران مغربی امریکا اور کینیڈا کے جنگلات میں آگ بھڑک اُٹھی


مغربی امریکا اور کینیڈا کے بیشتر حصوں کو شدید گرمی کی لہرکا سامنا ہے، اس دوران  دونوں ممالک کے مختلف جنگلات میں آگ بھڑک گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں 20 ملین سے زائد افراد گرمی سے متاثر ہیں، جبکہ گرمی کی شدت کے باعث جنگلات کی آگ کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں 20 جگہ لگی آگ سے 1 لاکھ ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا کے علاوہ اوریگون اور ایریزونا کے جنگلات میں بھی آگ لگی ہوئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے صوبے البرٹا کے 170 اور برٹش کولمبیا میں مزید 375 جنگلات میں آگ بھڑک لگی ہوئی ہیں، جبکہ تقریباً 275 کو کنٹرول سے باہر قرار دے دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث کینیڈا کے سیاحتی مقام جیسپر سے 25 ہزار افراد کو انخلا کرایا گیا ہے۔

کینیڈین حکام نے خبردار کیا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں