الی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال جواب کے سیشن میں مداحوں کی جانب سے کیے جانے والے تمام تر سوالوں کے جوابات دیئے۔
معروف اداکارہ کاجول اور بالی وڈ کے مقبول ترین شاہ رخ خان کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
کاجول کے ایک مداح نے انسٹاگرام کے سوال اور جواب کے سیشن کے دوران کاجول سے سوال کیا کہ ’اگر آپ اجے دیوگن سے نا ملی ہوتیں تو کیا آپ شاہ رخ خان سے شادی کر لیتیں؟
مداح کے اِس سوال کے جواب میں کاجول نے بھی دلچسپ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’اگرشاہ رخ خان پوچھ لیتے تو؟
اس کے علاوہ ایک مداح کی جانب سے سوال کیا گیا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ آپ کی کون سی فلم آنے والی ہے؟ جس کے جواب میں اداکارہ نے لکھا کہ شاہ رخ خان سے پوچھیں۔
انسٹاگرام پر کاجول کے مداحوں کی جانب سے ان سے بے شمار دلچسپ سوالات کیے گئے اور اداکارہ نے بھی مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔
واضح رہے کہ کاجول اور شاہ رخ خان کو بالی وڈ کی متعدد فلموں میں ساتھ کام کرتے دیکھا گیا ہے جس میں بازی گر، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، مائی نیم از خان سمیت بے شمار فلمیں شامل ہیں۔