سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ’جوان‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں کسی کردار کیلئے سر منڈوایا ہے۔
شاہ رخ خان نے ’جوان‘ کیلئے سر منڈوایا، پوسٹر میں وہ بالکل نئے روپ میں نظر آرہے ہیں۔
ان کے ایک ہاتھ میں پستول ہے، آنکھوں پر سیاہ چشمہ، گریبان چک اور سر پر بال ندارد، پوسٹر دیکھ کر گمان ہو رہا ہے کہ شاہ رخ خان نے کسی مافیہ سرغنہ کا کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کیپشن میں کہا کہ ’میں اچھا ہوں یا برا، یہ جاننے کیلئے 30 دن انتظار کرنا پڑے گا، جوان کی ریلیز میں ایک مہینہ رہ گیا، 7 ستمبر کو ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی’۔
فلم میں شاہ رخ کے علاوہ نین تارا، وجے سیتھوپتی، ثانیہ ملہوترا اور دیگر اداکار شامل ہیں۔