شاہ رخ خان کے گانے ’یہ دل دیوانہ‘ اور مائیکل جیکسن کا کیا تعلق ہے؟

شاہ رخ خان کے گانے ’یہ دل دیوانہ‘ اور مائیکل جیکسن کا کیا تعلق ہے؟


بالی ووڈ کے معروف گلوکار سونو نگم نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان پر فلمایا گیا مشہور زمانہ گانا ’یہ دل دیوانہ‘ اور آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو نگم نے اپنے کیرئیر کے دوران ناقابل فراموش اور مسحور کُن گانوں سے نوازا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پردیس کا ہٹ گانا ’یہ دل دیوانہ‘ اور مائیکل جیکسن کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میوزک ڈائریکٹر ندیم شراون کی وجہ سے مجھے ہدایت کار سبھاش گھئی کی فلم میں گانا گانے کا موقع ملا۔

سونو نگم کے مطابق جب انہیں لازوال کلاسک گانے یہ دل دیوانہ کا موقع ملا تو انہوں نے اس گانے میں ایک لفظ کا اضافہ کیا جس سے اس گانے میں جان ڈل گئی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ لفظ ’آہ‘ تھا اور یہ ’آہ‘ مائیکل جیکسن کا انداز ہے، جسے انہوں نے اس گانے میں نقل کیا۔

گلوکار نے مزید بتایا کہ انہیں مائیکل جیکسن بہت ہیں لیکن ان کے گانوں میں صرف ’آہ‘ کے علاوہ کچھ اور سمجھ نہیں آتا اس لیے اسی کو اپنے گانے میں استعمال کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں