اداکارہ مونا سنگھ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے پہلے پروجیکٹ میں جلوہ گر ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آریان خان کے بحیثیت ہدایتکار پہلے پروجیکٹ “اسٹارڈم” کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔
مذکورہ پروجیکٹ کےلیے جس فنکار کا انتخاب کیا گیا ہے وہ اداکارہ مونا سنگھ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مونا سنگھ نے آریان کی ویب سیریز اسٹارڈم کےلیے شوٹنگ شروع کردی ہے اور وہ سیٹ پر اپنے کام سے خوب محظوظ ہورہی ہیں۔
انکے بارے میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے گووا جانے سے قبل اسی پروجیکٹ کے سلسلے میں ممبئی اور دہلی میں بھی شوٹنگ کی تھی۔
دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ آریان سیٹ پر انتہائی محتاط ہیں اور چاہتے ہیں کہ انکے پروجیکٹ کے بارے میں کوئی چیز لیک نہ ہو۔